Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ar-Rahman 55:35

Verse 35 of 78

یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ۙ۬ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ ۟ۚ

ترجمہ

(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائیگا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے

English translation

(If you so venture) a flame of fire and smoke shall be lashed at you, which you shall be unable to withstand.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 33

    اصل میں شُواظ اور نُحاس کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ شواظ اس خالص شعلے کو کہتے ہیں جس کے ساتھ دھواں نہ ہو۔ اور نُحاس اور خالص دھویئں کو کہتے ہیں جس میں شعلہ نہ ہو۔ یہ دونوں چیزیں یکے بعد دیگرے انسانوں اور جِنوں پر اس حالت میں چھوڑی جائیں گی جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی باز پرسی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کریں۔

Ar-Rahman 55:35 — Translation & Tafsir | Read Maududi