'Abasa 80:14
Verse 14 of 42
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ۟ۙ
ترجمہ
بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں،
English translation
most exalted and purified,
تفہیم القرآن — حواشی
- 5
یعنی ہر قسم کی آمیزشوں سے پاک ہیں۔ ان میں خالص حق کی تعلیم پیش کی گئی ہے ۔ کسی نوعیت کے باطل اور فاسد افکار و نظریات اِن میں راہ نہیں پا سکے ہیں۔ جن گندگیوں سے دنیا کی دوسری مذہبی کتابیں آلودہ کردی گئی ہیں اُن کا کوئی ادنیٰ سا شائبہ بھی ان کے اندر داخل نہیں ہو سکا ہے۔ انسانی نخیّلات ہوں، یا شیطانی و ساوِس، اُن سب سے یہ پاک رکھے گئے ہیں۔
