Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

'Abasa 80:15

Verse 15 of 42

بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ ۟ۙ

ترجمہ

معزّز اور نیک کاتبوں کے

English translation

borne by the hands of scribes,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 6

    ان سے مراد وہ فرشتے ہیں جو قرآن کے اِن صحیفوں کو اللہ تعالیٰ کی براہ راست ہدایت کے مطابق لکھ رہے تھے، اُن کی حفاظت کر رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک انہیں جوُں کا توں پہنچا رہے تھے۔ ان کی تعریف میں دو لفظ استعمال کیے گئے ہیں۔ ایک کِرام، یعنی مُعزّز۔ دوسرے بار،یعنی نیک۔ پہلے لفظ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ وہ اتنے ذی عزّت ہیں کہ جو امانت ان کے سپرد کی گئی ہے اس میں ذرّہ برابر خیانت کا صدور بھی اُن جیسی بلند پا یہ ہستیوں سے ہونا ممکن نہیں ہے۔ اور دوسرا لفظ یہ بتانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے کہ ان صحیفوں کے لکھنے، ان کی حفاظت کرنے اور رسول تک ان کو پہنچانے کی جو ذمہ داری ان کے سپرد کی گئی ہے اُن کا حق وہ پوری دیانت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

'Abasa 80:15 — Translation & Tafsir | Read Maududi