Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Qamar 54:14

Verse 14 of 55

تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ ۟

ترجمہ

جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی۔ یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی ناقدری  کی گئی تھی۔

English translation

which sailed on under Our supervision: a reward for him who had been shown ingratitude.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 13

    ۔ اصل الفاظ ہیں جَزَاءً لِّمَنْکَانَ کُفِرَ  ، یعنی ’’ یہ سب کچھ اس شخص کی خاطر بدلہ لینے کے لیے کیا گیا جس کا کفر کیا گیا تھا۔ ‘‘ کفر اگر انکار کے معنی میں ہو تو مطلب یہ ہو گا کہ ’’ نس کی بات ماننے سے انکار کیا گیا تھا‘‘ اور اگر اسے کفرانِ نعمت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ ’’ جس کا وجود ایک نعمت تھا مگر اس کی ناقدری کی گئی تھی‘‘۔

Al-Qamar 54:14 — Translation & Tafsir | Read Maududi