Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ghafir 40:62

Verse 62 of 85

ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚؗ فَاَنّٰی تُؤْفَكُوْنَ ۟

ترجمہ

وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے)تمہارا ربّ ہے۔ ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔پھر تم کدھر سے بہکائے جارہے ہو؟

English translation

Allah (Who bestowed all these favours upon you) is your Lord, the Creator of everything. There is no god but He. Whence are you, then, being led astray?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 86

    یعنی رات اور دن کے الٹ پھیر نے ثابت کیا کہ وہی تمہاری اور ہر چیز کا خالق ہے۔ اور یہ الٹ پھیر تمہاری زندگی کے لیے جو عظیم فوائد و منافع اپنے اندر رکھتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ وہ تمہارا نہایت مہربان پروردگار ہے۔ اس کے بعد لامحالہ یہ بات خود بخود ثابت ہو جاتی ہے کہ تمہارا حقیقی معبود بھی وہی ہے۔ یہ بات سراسر عقل اور انصاف کے خلاف ہے کہ خالق اور پروردگار تو ہو اللہ، اور تمہارے معبود بن جائیں دوسرے۔

  2. 87

    یعنی کون تم کو یہ الٹی پٹی پڑھا رہا ہ کہ جو نہ خالق ہیں نہ پروردگار وہ تمہاری عبادت کے مستحق ہیں۔

Ghafir 40:62 — Translation & Tafsir | Read Maududi