Ghafir 40:63
Verse 63 of 85
كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ ۟
ترجمہ
اِسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے۔
English translation
Thus it is only those who had denied Allah's Signs that were led astray.
تفہیم القرآن — حواشی
- 88
یعنی ہر زمانے میں عوام الناس صرف اس وجہ سے ان بہکانے والوں کے فریب میں آتے رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے حقیقت سمجھانے کے لیے جو آیات نازل کیں، لوگوں نے ان کو نہ مانا۔ نتیجہ یہ ہو کہ وہ ان خود غرض فریبیوں کے جال میں پھنس گۓ جو اپنی دُکان چمکانے کے لیے جعلی خداؤں کے آستانے بناۓ بیٹھے تھے۔
