Sad 38:57
Verse 57 of 88
هٰذَا ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّغَسَّاقٌ ۟ۙ
ترجمہ
یہ ہے اُن کے لیے ، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہُو
English translation
All this (is for them); so let them taste boiling water and pus,
تفہیم القرآن — حواشی
- 53
اصل میں لفظ غَسَّاق استعمال ہو ا ہے جس کے کئی معنی اہل لغت نے بیان کیے ہیں ۔ ایک معنی جسم سے نکلنے والی رطوبت کے ہیں جو پیپ، لہو، کچ لہو وغیرہ کی شکل میں ہو، اس میں آنسو بھی شامل ہیں ۔ دوسرے معنی انتہائی سرد چیز کے ہیں ۔ اور تیسرے معنی انتہائی بدبو دار متعفّن چیز کے ۔ لیکن اس لفظ کا عام استعمال پہلے ہی معنی میں ہوتا ہے ، اگرچہ باقی دونوں معنی بھی لغت کے اعتبار سے درست ہیں ۔
