As-Saffat 37:63
Verse 63 of 182
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ ۟
ترجمہ
ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے۔
English translation
We have made this tree a trial for the wrong-doers.
تفہیم القرآن — حواشی
- 34
یعنی منکرین یہ بات سن کر قرآن پر طعن اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر استہزاء کا ایک نیا موقع پالیتے ہیں ۔ وہ اس پر ٹھٹھا مار کر کہتے ہیں ، لو اب نئی سنو ، جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں درخت اگے گا۔
