As-Saffat 37:130
Verse 130 of 182
سَلٰمٌ عَلٰۤی اِلْ یَاسِیْنَ ۟
ترجمہ
سلام ہے الیاسؑ پر۔
English translation
Peace be upon Elias.
تفہیم القرآن — حواشی
- 73
اصل میں الفاظ ہیں سَلِا مٌ عَلیٰ اِلْ یَا سِیْن ۔ اس کے متعلق بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ حضرت الیاس کا دوسرا نام ہے ، جس طرح حضرت ابراہیم کا دوسرا نام ابراہام تھا۔ اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے کہ اہل عرب میں عبرانی اسماء کے مختلف تلفظ رائج تھے ، مثلاً میکال اور میکائیل اور میکائین ایک فرشتے کو کہا جاتا تھا ۔ ایسا ہی معاملہ حضرت الیاس کے نام کے ساتھ بھی ہوا ہے خود قرآن مجید میں ایک ہی پہاڑ کا نام طور سینا ء بھی آیا ہے اور طور سینین بھی۔
