Ash-Shu'ara' 26:153
Verse 153 of 227
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ ۟ۚ
ترجمہ
اُنہوں نے جواب دیا”تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے۔
English translation
They replied: "You are nothing but one of those who are bewitched;
تفہیم القرآن — حواشی
- 101
’’سحر زدہ‘‘ یعنی دیوانہ و مجنون، جس کی عقل ماری گئی ہو۔ قدیم تصورات کے مطابق پال پن یا تو کسی جِن کے اثر سے لاحق ہوتا تھا یا جادو کے اثر سے۔ اس لیے وہ جسے پاگل کہنا چاہتے تھے اس کو یا تو ’’مجنون‘‘ کہتے تھے یا مسحور اور مستحّر۔
