Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Ta-Ha 20:72

Verse 72 of 135

قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰی مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَالَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ؕ

ترجمہ

جادُوگروں نے جواب دیا”قسم ہے اُس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں سامنے آجانے کے بعدبھی (صداقت پر)تجھے ترجیح دیں۔ تُوجو کچھ کرنا چاہے کرلے۔ تُو زیادہ سے زیادہ بس اِسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتا ہے

English translation

The magicians answered: "By Him Who has created us, we shall never prefer you to the Truth after manifest Signs have come to us. So decree whatever you will. Your decree will pertain, at the most, to the present life of the world.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 50

    دوسرا ترجمہ اس آیت کا یہ بھی ہو سکتا ہے :”یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم اُن روشن نشانیوں کے مقابلے میں جو ہمارے سامنے آچکی ہیں ، اور اس ذات کے مقابلے میں جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، تجھے ترجیح دیں“۔

Ta-Ha 20:72 — Translation & Tafsir | Read Maududi