Welcome to

Read Maududi

Try RM AIAsk anything, get answers

Quick access with your Google account

Log In

Don't have an account? Sign Up

Maryam 19:36

Verse 36 of 98

وَاِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ ۟

ترجمہ

(اور عیسیٰ ؑ نے کہا تھا کہ)”اللہ میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ، پس تم اس کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔“

English translation

(Jesus had said): "Indeed Allah is my Lord and your Lord, so serve Him alone. This is the Straight Way."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 25

    یہاں عیسائیوں کو بتایا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی دعوت بھی وہی تھی جو تمام دوسرے انبیاء علیہم السّلام لے کر آئے تھے۔ انہوں نے اس کے سوا کچھ نہیں سکھایا تھا کہ صرف خدائے واحد کی بندگی کی جائے ۔ اب یہ جو تم نے ان کو بندے کے بجائے خدا بنا لیا ہے اور اُنہیں عبادت میں اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہو ، یہ تمہاری اپنی ایجاد ہے۔ تمہارے پیشوا کی یہ تعلیم ہر گز نہیں تھی۔ (مزید تفصیل کے لیےملاحظہ ہو تفہیم القرآن جدل اوّل ، آلِ عمران، حاشیہ نمبر ۶8، مائدہ ، حاشیہ نمبر 1۰۰ – 1۰1 – 13۰۔جلد چہارم الزخرف حواشی نمبر 57 – 58۔

Maryam 19:36 — Translation & Tafsir | Read Maududi