Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-A'raf 7:92

Verse 92 of 206

الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ ۟

ترجمہ

جن لوگوں نے شعیب ؑ کو جُھٹلایا وہ ایسے مِٹے کہ گویا کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے۔ شعیب ؑ کے جُھٹلانے والے ہی آخرِکار برباد ہو کر رہے۔

English translation

Those who had charged Shu'ayb with lying became as though-they had never lived there; it is they who became utter losers.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 75

    مدین کی یہ تباہی مد تہائے دراز تک آس پاس کی قوموں میں ضرب المثل رہی ہے۔ چنانچہ زَبورِ داؤد میں ایک جگہ  آتا ہے کہ اے خدا فلاں فلاں قوموں نے تیرے خلاف عہد باندھ لیا ہے لہٰذا تو ان کے ساتھ وہی کو جو تو نے مدیان کے ساتھ کیا(83۔5تا9)۔ ااور یَسعِیاہ بنی ایک جگہ بنی اسرائیل کو تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آشور والوں سے نہ ڈرو، اگر چہ  وہ تمہارے لیے مصر یوں  ی طرح ظالم بنے جا رہے ہیں لیکن کچھ دیر نہ گزرے گی کہ رب الافواج ان پر اپنا کوڑا برسائے گا  اور ان کا وہی حشر ہو گا جو مَد یان کا ہوا(یسعیاہ: ١۰۔2١ تا 26)۔

Al-A'raf 7:92 — Translation & Tafsir | Read Maududi