Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Haqqah 69:25

Verse 25 of 52

وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْ ۟ۚ

ترجمہ

اور جس کا نامہٴ اعمال  اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا”کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا

English translation

As for him whose Record will be given to him in his left hand, he will exclaim: “Would that I had never been given my Record,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 15

    سورہ انشقاق میں فرمایا گیا ہے ”اور جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا“۔غالباً اس کی صورت یہ ہوگی کہ مجرم کو چونکہ پہلے ہی سے اپنے مجرم ہونے کا علم ہو گا اور وہ جانتا ہو گا کہ اس نامہ اعمال میں اس کا کیا کچھا چٹھا در ج ہے، اس لیے وہ نہایت بددلی کے ساتھ اپنا بایاں ہاتھ بڑھا کر اُسے لے گا اور فوراً پیٹھ کے پیچھے چھپا لے گا تا کہ کوئی دیکھنے نہ پائے۔

  2. 16

    یعنی مجھے یہ نامہ اعمال دے کر میدان ِ حشر میں علانیہ سب کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کیا جاتا اور جو سزا بھی دینی تھی دے ڈالی جاتی۔

Al-Haqqah 69:25 — Translation & Tafsir | Read Maududi