At-Taghabun 64:10
Verse 10 of 18
وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۟۠
ترجمہ
اور جن لوگوں نے کُفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جُھٹلایا ہے وہ دوزخ کے باشندے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بد ترین ٹھکانہ ہے
English translation
As for those who disbelieved and gave the lie to Our Signs: they shall be the inmates of the Fire, and will abide in it. That is a woeful resort!
تفہیم القرآن — حواشی
- 22
یہ الفاظ خود کفر کے مفہوم کو واضح کر دیتے ہیں۔ کتاب اللہ کی آیا ت کو اللہ کی آیات نہ ماننا،اور ان حقائق کو تسلیم نہ کرنا جو ان آیات میں بیان کیے گئے ہیں ، اور ان احکام کی پیروی سے انکار کر دینا جو ان میں ارشاد ہوئے ہیں ، یہی کفر ہے اور اس کے نتائج وہ ہیں جو آگے بیان ہو رہے ہیں۔
