Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ahqaf 46:35

Verse 35 of 35

فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ ؕ بَلٰغٌ ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ ۟۠

ترجمہ

پس اے نبی ؐ ، صبر کرو جس طرح اُولو العزم رسُولوں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو۔ جس روز یہ لوگ اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِنہیں خوف دلا یا جا رہا ہے تو اِنہیں یُوں معلوم ہوگا کہ جیسے دنیا میں دِن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ بات پہنچا دی گئی ، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا؟

English translation

So bear with patience, (O Prophet), even as the Messengers endowed with firmness of resolve (before you) bore with patience, and do not be hasty in their regard. The Day when they see what they had been warned against they will feel as though they had remained in the world no more than an hour of a day. (The Truth has been conveyed.) Will any, then, suffer perdition except those who disobey?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 37

    یعنی جس طرح تمہارے پیش رو انبیاء اپنی قوم کی بے رخی، مخالفت،  مزاحمت اور طرح طرح کی ایذا رسانیوں کا مقابلہ سالہا سال تک مسلسل صبر اور ان تھک جدوجہد کے ساتھ کرتے رہے اسی طرح تم بھی کرو، اور یہ خیال دل میں نہ لاؤ کہ یا تو یہ لوگ جلدی سے ایمان لے آئے یا پھر اللہ تعالیٰ ان پر عذاب نازل کر دے۔

Al-Ahqaf 46:35 — Translation & Tafsir | Read Maududi