Al-Anbiya' 21:74
Verse 74 of 112
وَلُوْطًا اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّعِلْمًا وَّنَجَّیْنٰهُ مِنَ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ كَانَتْ تَّعْمَلُ الْخَبٰٓىِٕثَ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمَ سَوْءٍ فٰسِقِیْنَ ۟ۙ
ترجمہ
اور لُوطؑ کو ہم نے حکم اور علم بخشا اور اُسے اُس بستی سے بچا کر نکال دیا جو بدکاریاں کرتی تھی۔۔۔۔ درحقیقت وہ بڑی ہی بُری ، فاسق قوم تھی
English translation
We bestowed upon Lot sound judgement and knowledge, and We delivered him from the city that was immersed in foul deeds. They were indeed a wicked people, exceedingly disobedient.
تفہیم القرآن — حواشی
- 67
”حکم اور علم بخشنا“ بالعموم قرآن مجید میں نبوت عطا کر نے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ ”حکم“ سے مراد حکمت بھی ہے، صحیح قوت فیصلہ بھی ، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سند حکمرانی (Authority ) حاصل ہونا بھی۔ رہا ”علم“ تو اس سے مراد وہ علم حق ہے جو وحی کےذریعہ عطا کیا گیا ہو۔ حضرت لوط ؑ کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف ، آیات 8۰ تا 84۔ ھود ، آیات ۶9 تا 83 ۔ الحِجر ، آیات 57 تا 7۶۔
