Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Maryam 19:9

Verse 9 of 98

قَالَ كَذٰلِكَ ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّقَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَیْـًٔا ۟

ترجمہ

جواب مِلا”ایسا ہی ہوگا۔ تیرا ربّ فرماتا ہے کہ یہ تو میرے لیے ایک ذرا سی بات ہے، آخر اس سے پہلے میں تجھے پیدا کر چکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا۔“

English translation

He answered: "So shall it be." Your Lord says: "It is easy for Me," and then added: "For beyond doubt, I created you earlier when you were nothing."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 6

    حضرت زکریا کے اس سوال اور فرشتے کے جواب کو نگاہ میں رکھیے ، کیونکہ آگے چل کر حضرت مریم کے قصّے میں پھر یہی مضمون آرہا ہے اور اس کا جو مفہُوم یہاں ہے وہیی وہاں بھی ہونا چاہیے ۔ حضرت زکریا نے کہا کہ میں بوڑھا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ، میرے ہاں لڑکا کیسے ہو سکتا ہے ۔ فرشتے نے جواب دیا کہ ”ایسا ہی ہوگا“ ، یعنی تیرے  بڑھاپے اور تیری بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود تیرے ہاں لڑکا ہوگا ۔ اور پھر اس نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا حوالہ دیا کہ جس خدا نے تجھے نیست و ہست کیا اُس کی قدرت سے یہ بات بعید نہیں ہے کہ تجھ جیسے شیخ فانی سے ایک ایسی عورت کے ہاں اولاد پیدا کر دے جو عمر بھر بانجھ رہی ہے۔

Maryam 19:9 — Translation & Tafsir | Read Maududi