Hud 11:50
Verse 50 of 123
وَاِلٰی عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ ۟
ترجمہ
اور عاد کی طرف ہم نے ان کےبھائی ہُودؑ کو بھیجا۔ اُس نے کہا”اے برادرانِ قوم، اللہ کی بندگی کرو ، تمہارا کوئی خدا اُس کے سوا نہیں ہے۔ تم نے محض جھُوٹ گھڑ رکھے ہیں۔
English translation
And to 'Ad We sent their brother Hud. He said: 'My people! Serve Allah: you have no god save Him. (In attributing partners to Allah) you have merely been fabricating lies.
تفہیم القرآن — حواشی
- 54
سورۂ اعراف رکوع 5 کے حواشی پیشِ نظر رہیں۔
- 55
یعنی وہ تمام دوسرے معبود جن کی تم بندگی و پرستش کر رہے ہو حقیقت میں کسی قسم کی بھی خدائی صفات اور طاقتیں نہیں رکھتے۔ بندگی و پرستش کا کوئی استحقاق اُن کو حاصل نہیں ہے ۔ تم نے خواہ مخواہ ان کو معبود بنا رکھا ہے اور بلاوجہ اُن سے حاجت روائی کی آس لگائے بیٹھے ہو۔
