مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتاب "قربانی پر منکرینِ حدیث کا حملہ" ایک ایسی تحریر ہے جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا علمی، شرعی اور نفسیاتی تناظر میں جائزہ لیتی ہے۔ مولانا نے اس کتاب کو اس وقت تحریر کیا جب پنجاب کی ایک جماعت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اشتہار شائع کرکے قربانی کو بے معنی، فضول، مُضر اور مسرفانہ رسم قرار دیا اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس روپے کو جو قربانی میں صرف ہوتا…