یہ کتاب دراصل مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی ایک تاریخی تقریر کا مجموعہ ہے جو ۱۶ ذی الحج ۱۳۸۲ھ کو مکہ معظمہ کی مسجد دہلوی میں عربی زبان میں پیش کی گئی تھی۔ اس تقریر کا مقصد دنیائے اسلام کے نوجوانوں، خصوصاً عرب ممالک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موجودہ دور کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کرنا اور ان کے سامنے اسلامی تحریکات کے لیے ایک واضح طریق کار رکھنا تھا۔ مولانا نے اس موقع کو انتہائی قیمتی سمجھا اور اپنے دل کی بات کھول کر کہی، کیون…