موجودہ دور میں جب مسلمان نوجوان تعلیم، تجارت یا دیگر مقاصد کی خاطر یورپ اور امریکہ جیسے مغربی ممالک میں جاتے ہیں، تو ان کے سامنے غذا کی حِلّت و حُرمت کا ایک عملی اور پیچیدہ مسئلہ پیش آتا ہے۔ اسلامی نقطۂ نظر سے حلال غذا کی دستیابی وہاں بہت مشکل ہے، اور اس صورتحال میں مختلف لوگ مختلف رویّے اختیار کرتے ہیں: کچھ حرام و حلال کی تمیز ہی نہیں رکھتے، کچھ ضرورت کے تحت حرام غذا کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے…