موجودہ کتاب ’’قانون سازی، شوریٰ اور اجماع‘‘ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی ایک اہم تصنیف ہے جو اسلامی نظامِ حکومت اور قانون سازی کے بارے میں پائی جانے والی الجھنوں کو دور کرنے کے لیے تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب کا بنیادی مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اسلام میں قانون سازی کا دائرہ کار کیا ہے، کہاں تک اللہ اور اس کے رسولؐ کے نصوص حتمی ہیں اور کہاں انسانی عقل، صوابدید اور اجتماعی رائے کو کام کرنے کی گنجائش حاصل ہے۔ مولانا مودودی نے اس مو…