Sayyid Abul A'la Maududi was a renowned 20th-century Islamic scholar, philosopher, jurist, and political thinker. He authored over 120 books including the celebrated Tafheem ul Quran.
Yes, you can download content and access it anytime without an internet connection.
Yes — the platform offers content in English, Urdu and Arabic across many of our books and tafseer resources.
Absolutely. You can listen to full audiobook narrations, audio summaries, and lectures by Maulana Maududi.
Yes — bookmark headings, save your reading progress, and curate your personal readlist while reading.
o جہاں تک ان خطوں کے مآخذ کا تعلق ہے، جناب پروفیسر خورشید احمد کی عنایت ہے کہ اُنھوں نے اپنے ذخیرۂ نوادر سے اپنے والدِ گرامی (جناب نذیر احمد قریشی) کے نام تین خطوط، اپنے نام ۲۷، چودھری غلام محمد کے نام ۱۳، ڈاکٹر انیس احمد کے نام ۱۱، ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی کے نام ۲، مولانا حبیب الرحمٰن کے نام ایک اور سید محمود الحسن خانپوری کے نام ایک خط راقم کے سپرد کیے۔ بقیہ خطوط میں سے ۱۸ خطوط جناب محمد انور عباسی اور ۷ خطوط جناب سید عالم کیانی سے راقم نے براہ راست حاصل کیے، جب کہ ڈاکٹر صابر آفاقی کے نام تحریر کردہ ۲ خطوط اُن کے بھائی مخلص وجدانی، ڈاکٹر شیخ خالد محمود کے نام ایک خط ڈاکٹر عبدالکریم، مولانا محمد رفیق کے نام تین خطوط، سجاد انور، غلام حسن شاہ کاظمی کے نام دو خطوط اُن کے بیٹے حضور امام ایڈووکیٹ، ماہنامہ آئینہ میں شائع شدہ دو خطوط حسن نواز شاہ، ڈاکٹر جمیل جالبی کے نام ایک خط ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور معارف میں چھپنے والا ایک خط ظہیر احمد کے توسط سے ملا۔ میاں محمد اکرم کے نام ایک خط اصل حالت میں ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور عکس جناب ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کے توسط سے، مفتی محمد رضا انصاری کے نام ایک خط جناب حسن نواز شاہ اور ایک خط اعجاز الحق قدوسی کی آپ بیتی: میری زندگی کے پچھتر سال سے حاصل ہوا۔ خطوط کی ترتیب آخری مراحل میں تھی کہ جناب حسن نواز شاہ نے مولانا کے ایک قدیم خط کی دریافت کی اطلاع دی۔ شاہ صاحب نے حواشی و تعلیقات کے ساتھ یہ خط راقم کے حوالے کیا، جو ضمیمہ کے زیر عنوان شامل کتاب ہے۔ ان تمام احباب کا میں بہ صمیم قلب شکریہ ادا کرتا ہوں۔ | سید مودودیؒ کے خطوط | Read Maududi