کتاب "عقلیت کا فریب" مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی ایک اہم تصنیف ہے جو جدید دور کے ان نوجوانوں کے ذہنی بحران کو اجاگر کرتی ہے جو اسلامی تعلیم و تربیت سے نیم پختہ یا بالکل خام حالت میں مغربی تعلیم و تہذیب کے زیرِ اثر آکر اپنے دین کے بنیادی عقائد و احکام پر شک کرنے لگتے ہیں۔ مولانا نے اس کتاب کے ذریعے ایک ایسے نوجوان کے خیالات کا تجزیہ کیا ہے جو صرف اپنی عقل کو معیارِ حقائق بناتے ہوئے قرآن و سنت کے واضح احکام کو مشکوک ٹھہراتا…