Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Bayyinah 98:6

Verse 6 of 8

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ اُولٰٓىِٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِ ۟ؕ

ترجمہ

اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کُفر کیا ہے وہ یقیناً جہنّم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترینِ خلائق ہیں۔

English translation

Those who disbelieved – be they from among the People of the Book or among those who associated others with Allah in His Divinity– shall be in the Fire, and will abide in it. They are the worst of creatures.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 8

    یہاں کفر سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے سے انکار  کرنا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین اور اہلِ کتاب میں سے جن لوگوں نے اُس رسول کے آجانے کے بعد اُ کو نہیں مانا جس کا وجود خود ایک دلیلِ روشن ہے اور جو بالکل درست تحریروں پر مشتمل پاک صحیفے  اُن کو پڑھ کر سنا رہا ہے، اُن کا  انجام وہ ہے جو آگے بیان کیا جا رہا ہے۔

  2. 9

    یعنی خدا کی مخلوقات میں اُن سے بد تر کوئی مخلوق نہیں ہے حتیٰ کہ جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں ، کیونکہ جانور عقل  اور اختیار نہیں رکھے، اور یہ عقل اور اختیار رکھتے ہوئے حق سے منہ موڑتے ہیں۔

Al-Bayyinah 98:6 — Translation & Tafsir | Read Maududi