Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-'Alaq 96:1

Verse 1 of 19

اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ ۟ۚ

ترجمہ

پڑھو (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا،

English translation

Recite in the name of your Lord Who created,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 1

    جیسا کہ  ہم نے دیباچہ میں بیان کیا ہے، فرشتے نے جب حضور ؑ سے کہا کہ پڑھو، تو حضورؑ نے جواب دیا کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتے نے وحی کے یہ الفاظ لکھی ہوئی صورت میں آپ کے سامنے پیش کیے تھے اور اُنہیں پڑھنے کے لیے کہا تھا ۔ کیونکہ اگر فرشتے کی بات کا مطلب یہ ہوتا کہ جس طرح میں بولتا جا ؤں آپ اسی طرح پڑھتے جائیں، تو حضورؑ  کو یہ کہنے کی کوئی ضرورت نہ ہوتی کہ میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔

  2. 2

    یعنی اپنے رب کا نام لے کر پڑھو، یا بالفاظ دیگر بسم اللہ کہو اور پڑھو۔ اس سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اِس وحی کے آنے سے پہلے ہی صرف اللہ تعالیٰ کو اپنا رب جانتے  اور مانتے تھے۔ اسی لیے یہ کہنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی کہ آپ کا رب کون ہے ، بلکہ یہ کہا گیا کہ اپنے رب کا نام لے کر پڑھو۔

  3. 3

    مطلقاً ”پیدا کیا“فرمایا گیا ہے، یہ نہیں  کیا گیا کہ کس کو پیدا کیا۔ اِس سے خود بخود یہ مفہوم نکلتا ہے کہ اُس رب کا نام لے کر پڑھو جو خالق ہے، جس نے ساری کائنات  اور کائنات کی ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔

Al-'Alaq 96:1 — Translation & Tafsir | Read Maududi