Ash-Sharh 94:8
Verse 8 of 8
وَاِلٰی رَبِّكَ فَارْغَبْ ۟۠
ترجمہ
اور اپنے ربّ ہی کی طرف راغب ہو۔
English translation
and turn to your Lord with longing.
تفہیم القرآن — حواشی
- 5
فارغ ہونے سے مراد اپنے مشاغل سے فارغ ہونا ہے ، خواہ وہ دعوت و تبلیغ کے مشاغل ہوں یا اسلام قبول کرنے والوں کی تعلیم و تربیت کے مشاغل، یا اپنے گھر بار اور دنیوی کاموں کے مشاغل ۔ حکم کا منشا یہ ہے کہ جب کوئی اور مشغولیت نہ رہے تو اپنا فارغ وقت عبادت کی ریاضت و مشقت میں صرف کرو اور ہر طرف سے توجہ ہٹا کر صرف اپنے ربّ کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔
