Al-Balad 90:3
Verse 3 of 20
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۟ۙ
ترجمہ
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی،
English translation
and I swear by the parent and his offspring:
تفہیم القرآن — حواشی
- 4
چونکہ مُطقًا باپ اور اُس سے پیدا ہونے والی اولاد کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور آگے انسان کا ذکر کیا گیا ہے، اس لیے باپ سے مراد آدم علیہ السلام ہی ہو سکتے ہیں، اور ان سے پیدا ہونے والی اولاد سے مراد وہ تمام انسان ہیں جو دنیا میں پائے گئے ہیں، اب پائے جاتے ہیں اور آئندہ پائے جائیں گے۔
