Al-Balad 90:10
Verse 10 of 20
وَهَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ ۟ۚ
ترجمہ
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟
English translation
And did We not show him the two highroads (of good and evil)?
تفہیم القرآن — حواشی
- 10
یعنی ہم نے محض عقل و فکر کی طاقتیں عطا کر کے اسے چھوڑ نہیں دیا کہ اپنا راستہ خود تلاش کرے ، بلکہ اس کی رہنمائی بھی کی اور اس کے سامنے بھلائی اور برائی ، نیکی اور بدی کے دونوں راستے نمایاں کر کے رکھ دیے تا کہ وہ خوب سوچ سمجھ کر ان میں سے جس کو چاہے اپنے ذمہ داری پر اختیار کر لے۔ یہ وہی بات ہے جو سورۂ دَھر میں فرمائی گئی ہے کہ” ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا تا کہ اس کا امتحال لیں اور اِس غرض کے لیے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایا۔ ہم نے اُسے راستہ دکھا دیا خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا“(آیات 3-2)۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد ششم، الدھر، حواشی 3 تا 5۔
