Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tawbah 9:9

Verse 9 of 129

اِشْتَرَوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟

ترجمہ

انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی سی قیمت قبول کر لی پھر اللہ کے راستے میں سدِّ راہ بن کر کھڑے ہوگئے، بہت بُرے کرتُوت تھے جو یہ لوگ کرتے رہے

English translation

[9:9] They have sold the revelations of Allah for a paltry price and have firmly hindered people from His Path. Evil indeed is what they have done.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 12

    یعنی ایک طرف اللہ کی آیات ان کو بھلائی اور راستی  اور قانونِ حق کی پابندی کا بُلاوا دے رہی تھیں۔ دوسری طرف دنیوی زندگی  کو وہ چند روزہ فائدے تھے جو خواہشِ نفس کی بے لگا م پیروی سے حاصل ہوتے تھے۔ ان لوگوں نے ان دونوں چیزوں کا موازنہ کیا اور پھر پہلی کو چھوڑ کر دوسری چیز کو اپنے لیے چُن لیا۔

  2. 13

    یعنی ان ظالموں نے اتنے ہی پر اکتفا نہ کیا کہ ہدایت کے بجائے گمراہی کو خود اپنے لیے پسند کر لیا بلکہ اس سے آگے بڑھ کر انہوں نے کوشش  یہ کی کہ دعوت ِ حق کا کام کسی طرح چلنے نہ پائے ، خیر وہ صلاح کی اس پکار کو کوئی سننے نہ پائے ، بلکہ وہ منہ ہی بند کر دیے جائیں جن سے یہ پکار بلند ہوتی ہے۔ جس صالح نظامِ زندگی کو اللہ تعالیٰ زمین میں قائم کرنا چاہتا تھا اس کے قیام کو روکنے میں انہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور اُن لوگوں پر عرصہ ٔ حیات تنگ کر دیا جو اس نظام کو حق پا کر اس  کے متبع بنے تھے۔

At-Tawbah 9:9 — Translation & Tafsir | Read Maududi