Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tawbah 9:8

Verse 8 of 129

كَیْفَ وَاِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ لَا یَرْقُبُوْا فِیْكُمْ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً ؕ یُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ وَتَاْبٰی قُلُوْبُهُمْ ۚ وَاَكْثَرُهُمْ فٰسِقُوْنَ ۟ۚ

ترجمہ

مگر اِن کے سوا دوسرے مشرکین کے ساتھ کوئی عہد کیسے ہو سکتا ہے جبکہ اُن کا حال یہ ہے کہ تم پر قابو پا جائیں تو نہ تمہارے معاملہ میں کسی قرابت کا لحاظ کریں نہ کسی معاہدہ کی ذمہ داری کا۔ وہ اپنی زبانوں سے تم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دِل ان کے انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں۔

English translation

[9:8] How can there be any covenant with the other polytheists for were they to prevail against you, they will respect neither kinship nor agreement. They seek to please you with their tongues while their hearts are averse to you, and most of them are wicked.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 10

    یعنی بظاہر تو وہ صلح کی شرطیں طے کرتے ہیں مگر د ل میں بدعہدی کا ارادہ ہوتا ہے اور اس کا ثبوت تجربے سے اس طرح ملتا ہے کہ جب کبھی انہوں نے معاہدہ کیا توڑنے ہی کے لیے کیا۔

  2. 11

    یعنی ایسے لوگ ہیں جنہیں نہ اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور نہ اخلاق کی پابندیوں کے توڑنے میں کوئی باک۔

At-Tawbah 9:8 — Translation & Tafsir | Read Maududi