Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tawbah 9:53

Verse 53 of 129

قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ ؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ ۟

ترجمہ

ان سے کہو ”تم اپنے مال خواہ راضی خوشی خرچ کرو یا بکراہت ، بہرحال وہ قبول نہ کیے جائیں گے کیونکہ تم فاسق لوگ ہو۔“

English translation

[9:53] Tell them: "Whether you spend your money willingly or unwillingly, it shall not find acceptance (with Allah) for you are an evil-doing folk."

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 53

    بعض منافق ایسے بھی تھے  جو اپنے آپ کو خطرے میں دالنے کے لیے تو تیار نہ تھے، مگر یہ بھی نہ چاہتے تھے کہ اس جہاد اور اس کی سعی سے بالکل کنارہ کش رہ کر مسلمانوں کی نگاہ میں اپنی ساری وقعت کھو دیں اور اپنے نفاق کو علانیہ ظاہر کردیں۔ اس لیے وہ کہتے تھے کہ ہم جنگی خدمت کو انجام دینے سے تو اس وقت معذرت چاہتے ہیں، لیکن مال سے مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں۔

At-Tawbah 9:53 — Translation & Tafsir | Read Maududi