Al-Fajr 89:9
Verse 9 of 30
وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ ۟
ترجمہ
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟
English translation
And how did He deal with Thamud who hewed out rocks in the valley?
تفہیم القرآن — حواشی
- 5
وادی سے مراد وادی القرُیٰ ہے جہاں اس قوم نے پہاڑوں کو تراش تراش کر اُن کے اند رعمارتیں بنائی تھیں اور غالباً تاریخ میں وہ پہلی قوم ہے جس نے چٹانوں کے اندر اس طرح کی عمارتیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا(تفصیل کے ملاحظہ ہو ، تفہیم القرآن، جلد دوم، الاعراف، حواشی 59-57۔ الحجر، حاشیہ 45۔ جلد سوم، الشعراء، حواشی 99-95 مع تصاویر)۔
