Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Fajr 89:8

Verse 8 of 30

الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ ۟

ترجمہ

جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟

English translation

the like of whom no nation was ever created in the lands of the world?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 4

    یعنی وہ اپنے زمانے کی ایک بے نظیر قوم تھے ، اپنی قوت اور شان و شوکت کے اعتبار سے کوئی قوم اُس وقت دنیا میں اُن کی ٹکّر کی نہ تھی ۔ قرآن میں دوسرے مقامات پر ان کے متعلق فرمایا گیا ہے   وَذَا دَکُمْ فِی الْخَلْقِ بَصْطَۃً،” تم کو جسمانی ساخت  میں خوب تنو مند کیا “(الاعراف، آیت ۶9)۔ فَاَمَّا عَادٌ فَا سْتَکْبَرُوْا  فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ و وَقَا لُوْ ا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً، ”رہے عاد تو اُنہوں نے زمین میں کسی حق کے بغیر اپنی بڑا ئی کا گھمنڈ کیا اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور آور؟“(حٰم السجدہ، آیت 15)۔  وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ،”اور تم نے جب کسی پر ہاتھ ڈالا جبّار بن کر ڈالا“(الشعراء، آیت 13۰)۔

Al-Fajr 89:8 — Translation & Tafsir | Read Maududi