Al-Fajr 89:28
Verse 28 of 30
ارْجِعِیْۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً ۟ۚ
ترجمہ
چل اپنے ربّ کی طرف اِس حال میں کہ تُو (اپنے انجامِ نیک سے) خوش (اور اپنے ربّ کے نزدیک) پسندیدہ ہے
English translation
Return to your Lord well-pleased (with your blissful destination), well-pleasing (to your Lord).
تفہیم القرآن — حواشی
- 19
یہ بات اُس سے موت کے وقت بھی کہی جائے گی ، قیامت کے روز جب وہ دوبارہ اُٹھ کر میدانِ حشر کی طرف چلے گا اُس وقت بھی کہی جائے گی اور جب اللہ کی عدالت میں پیشی کا موقع آئے گا اُس وقت بھی کہی جائے گی ۔ ہر مرحلے پر اُسے اطمینا ن دلایا جائے گا کہ وہ اللہ کی رحمت کی طرف جا رہا ہے۔
