Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Fajr 89:19

Verse 19 of 30

وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا ۟ۙ

ترجمہ

اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو،

English translation

and greedily devour the entire inheritance,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 13

    عرب میں عورتوں اور بچوں کو تو میراث سے ویسے ہی  محروم رکھا جاتا تھا اور لوگوں کا نظریہ اس باب میں یہ تھا کہ میراث کا حق صرف اُن مَردوں کو پہنچتا ہے جو لڑنے اور کُنبے کی حفاظت کرنے کے  قابل ہوں۔ اس کے علاوہ  مَرنے والے کے وارثوں میں جو زیادہ طاقتور اور با اثر ہوتا تھا وہ بلا تأمل  ساری میراث سمیٹ لیتا تھا اور اُن سب لوگوں کا حصہ مار کھاتا تھا جو اپنا حصّہ حاصل کرنے کا  بل بوتا نہ رکھتے ہوں۔ حق اور فرض کی کوئی اہمیت ان کی نگاہ میں نہ تھی کہ ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض سمجھ کر حقدار کو اُس کا حق دیں خواہ وہ اسے حاصل کرنے کی طاقت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔

Al-Fajr 89:19 — Translation & Tafsir | Read Maududi