Al-Fajr 89:18
Verse 18 of 30
وَلَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ۙ
ترجمہ
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دُوسرے کو نہیں اُکساتے،
English translation
and do not urge one another to feed the poor,
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
یعنی تمہارے معاشرے میں غریبوں کو کھانا کھلانے کا کوئی چرچا نہیں ہے۔ نہ کوئی خود کسی بھوکے کو کھانا کھلانے پر آمادہ ہوتا ہے ، نہ لوگوں میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ بُھوکوں کی بھُوک مٹانے کے لیے کوئی فکر کریں اور ایک دوسرے کو اس کا انتظام کر نے پر اُکسائیں۔
