Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Fajr 89:15

Verse 15 of 30

فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِ ۟ؕ

ترجمہ

مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا ربّ جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے  اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنا دیا

English translation

As for man, when his Lord tests him by exalting him and bestowing His bounties upon him, he says: “My Lord has exalted me.”

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 8

    اب لوگوں کی عام اخلاقی حالت پر تنقید کر کے یہ بتایا  جا رہا ہے کہ دنیا کی زندگی میں یہ رویّہ جن انسانوں نے اختیار کر رکھا ہے ، آخر کیا وجہ ہے کہ ان سے کبھی باز پُرس نہ ہو، اور اس بات کو عقل  و اخلاق کا تقاضا کیسے مانا جا سکتا ہے کہ  یہ سب کچھ کر کے جب انسان دنیا سے رخصت ہو جائے تو اُسے کسی جزا اور سزا سے سابقہ پیش نہ آئے۔

Al-Fajr 89:15 — Translation & Tafsir | Read Maududi