Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-A'la 87:15

Verse 15 of 19

وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰی ۟ؕ

ترجمہ

اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی۔

English translation

remembering his Lord's name and praying.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    یاد سے مراد دل میں بھی اللہ کو یاد کرنا ہے اور زبان سے بھی اُس کا ذکر کرنا ہے۔ دونوں چیزیں ذکرِ الہٰی کی تعریف میں آتی ہیں۔

  2. 15

    یعنی صرف یاد کر کے رہ نہیں گیا بلکہ نماز کی پابندی اختیار کر کے اس نے ثابت کر دیا کہ جس خدا کو وہ اپنا  خدا مان رہا ہے اس کی اطاعت کے لیے وہ عملاً تیار ہے اور اس کو ہمیشہ یا د کرتے رہنے کا اہتمام کر رہا ہے۔ اِس آیت میں علی الترتیب دو باتوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔ پہلے اللہ کو یاد کرنا، پھر نماز پڑھنا۔ اسی کے مطابق یہ طریقہ مقرر کیا گیا ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر نماز کی ابتدا کی جائے۔ یہ مِن جملہ اُن شواہد کے ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کا جو طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے اُس کے تمام اجزاء قرآنی اشارات پر مبنی ہیں۔ مگر اللہ کے رسول کے سوا اِن اشارات کو جمع کر کے کوئی شخص بھی  نماز کی یہ ہیئت ترتیب نہیں  دے سکتا تھا۔

Al-A'la 87:15 — Translation & Tafsir | Read Maududi