Al-A'la 87:14
Verse 14 of 19
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰی ۟ۙ
ترجمہ
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی
English translation
He who purified himself shall prosper,
تفہیم القرآن — حواشی
- 13
پاکیزگی سے مراد ہے کفر و شرک چھوڑ کر ایمان لانا، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق اختیار کرنا اور برے اعمال چھوڑ کر نیک اعمال کرنا۔ فلاح سے مراد دنیوی خوشحالی نہیں ہے بلکہ حقیقی کامیابی ہے ، خواہ دنیا کی خوشحالی اس کے ساتھ میسّر ہو یا نہ ہو(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ نمبر23۔ جلد سوم، المومنون، حواشی نمبر 5۰-11-1۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ نمبر 4)۔
