Al-A'la 87:10
Verse 10 of 19
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰی ۟ۙ
ترجمہ
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا،
English translation
He who fears (Allah) shall heed it,
تفہیم القرآن — حواشی
- 11
یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجامِ بد کا اندیشہ ہو گا اُسی کو یہ فکر ہو گی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں، اور وہی اللہ کے اُس بندے کی نصیحت کو توجہ سے سُنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح و سعادت کا راستہ بتا رہا ہو۔
