At-Tariq 86:17
Verse 17 of 17
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا ۟۠
ترجمہ
پس چھوڑ دو اے نبیؐ ، اِن کافروں کو اِک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو۔
English translation
So leave the unbelievers to themselves; respite them awhile.
تفہیم القرآن — حواشی
- 10
یعنی انہیں ذرا مہلت دو کہ جو کچھ یہ کرنا چاہیں کر دیکھیں۔ زیادہ مدت نہ گزرے گی کہ نتیجہ اِن کے سامنے خود آجائے گا اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تدبیر کے مقابلہ میں اِن کی چالیں کتنی کار گر ہوئیں۔
