At-Tariq 86:16
Verse 16 of 17
وَّاَكِیْدُ كَیْدًا ۟ۚۖ
ترجمہ
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں۔
English translation
and I too am devising a guile.
تفہیم القرآن — حواشی
- 9
یعنی میں یہ تدبیر کر رہا ہوں کہ اِن کی کوئی چال کامیاب نہ ہونے پائے، اور یہ آخر کار منہ کی کھا کر رہیں، اور وہ نور پھیل کر رہے جسے یہ بجھانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
