Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tariq 86:15

Verse 15 of 17

اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا ۟ۙ

ترجمہ

یہ لوگ کچھ چالیں چل رہے ہیں

English translation

They are devising a guile,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 8

    یعنی یہ کفار اِ س قران کی دعوت کو شکست دینے کے لیے طرح طرح کی چالیں چل رہے ہیں۔ اپنی پھونکیوں سے اِس چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں۔ ہر قسم کے شبہات لوگوں کے دلوں میں ڈال رہےہیں۔ ایک سے ایک جھوٹا الزام تراش کر اِس کے پیش کرنے والے نبی پر لگا رہے ہیں تا کہ دنیا میں اُس کی بات چلنے نہ پائے اور کفر و جاہلیت کی وہی تاریکی چھائی رہے جسے چھانٹنے کی وہ کوشش کر رہا ہے۔

At-Tariq 86:15 — Translation & Tafsir | Read Maududi