Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tariq 86:11

Verse 11 of 17

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ۟ۙ

ترجمہ

قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی

English translation

By the heaven with its recurring cycle of rain,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 6

    آسمان کے لیے ذات الرجع کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ رَجع کے لُغوی معنی تو پلٹنے کے ہیں، مگر مجاز اً عربی زبان میں یہ لفظ بارش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ وہ بس ایک ہی دفعہ بر س کر نہیں رہ جاتی بلکہ بار بار اپنے موسم میں اور کبھی خلافِ موسم پلٹ پلٹ کرآتی ہے اور وقتاً فوقتاً برستی رہتی ہے۔ ایک اور درجہ بارش کو رجع کہنے کی یہ بھی ہے کہ زمین کے سمندروں سے پانی بھاپ بن کر اٹھتا ہے اور پھر پلٹ کر زمین ہی پر برستا ہے۔

At-Tariq 86:11 — Translation & Tafsir | Read Maududi