Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Inshiqaq 84:5

Verse 5 of 25

وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ؕ

ترجمہ

اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)۔

English translation

and hearkens to the command of its Lord, doing what it should.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 4

    یہ صراحت نہیں کی گئی کہ جب یہ  اور یہ واقعات ہوں گے تو کیا ہو گا ، کیونکہ  بعد کا یہ مضمون اُس کو آپ سے آپ ظاہر کر دیتا ہے کہ اے انسان تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اُس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے، تیرا نامہ اعمال تجھے دیا جانے والا ہے ، اور جیسا تیرا نامہ اعمال ہو گا اس کے مطابق تجھے جزا یا سزا ملنے والی ہے۔

Al-Inshiqaq 84:5 — Translation & Tafsir | Read Maududi