Al-Mutaffifin 83:7
Verse 7 of 36
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ ۟ؕ
ترجمہ
ہر گز نہیں، یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال قیدخانے کے دفتر میں ہے۔
English translation
No indeed! Verily the deeds of the wicked are in the Record locked up in the prison-house!
تفہیم القرآن — حواشی
- 4
یعنی اِ ن لوگوں کا یہ گمان غلط ہے کہ دنیا میں اِن جرائم کا ارتکاب کرنے کے بعد یہ یونہی چھوٹ جائیں گے اور کبھی اِن کو اپنے خدا کے سامنے جواب دہی کے لیے حا ضر نہ ہونا پڑے گا۔
- 5
اصل میں لفظ سِجِّیْن استعمال ہوا ہے جو سِجْن(جیل قید خانے ) سے ماخوذ ہے اور آگے اُس کو جو تشریح کی گئی ہے اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس سے مراد وہ رجسٹر ہے جس میں سزا کے مستحق لوگوں کے اعمال نامے میں درج کیے جا رہے ہیں۔
