Al-Infitar 82:19
Verse 19 of 19
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْـًٔا ؕ وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ ۟۠
ترجمہ
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا
English translation
It is the Day when no one shall have the power to do anything for another, and all command shall be Allah's.
تفہیم القرآن — حواشی
- 8
یعنی کسی کی وہاں یہ طاقت نہ ہوگی کہ وہ کسی شخص کو اس کے اعمال کے نتائج بھگتنے سے بچا سکے۔ کوئی وہاں ا یسا با اثر یا زور آور یا اللہ کا چہیتا نہ ہوگا کہ عدالت خدا وندی میں اڑ کر بیٹھ جائے اور یہ کہہ سکے کہ فلاں شخص میرا عزیز یامتوسِّل ہے ، اسے تو بخشنا ہی ہو گا خواہ یہ دنیا میں کیسے ہی بُرے افعال کرکے آیا ہو۔
