At-Takwir 81:25
Verse 25 of 29
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ ۟ۙ
ترجمہ
اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔
English translation
nor is it a word of an accursed Satan.
تفہیم القرآن — حواشی
- 21
یعنی تمہار ا یہ خیال غلط ہے کہ کوئی شیطان آکر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں یہ باتیں پھونک دیتا ہے ۔ شیطان کا آخر یہ کام کب ہو سکتا ہے کہ انسان کو شرک اور بد پرستی اور دہریت و الحاد سے ہٹا کر خدا پرستی اور توحید کی تعلیم دے۔ انسان کو شتر بے مہار بن کر رہنے کے بجائے خدا کے حضور ذمّہ داری اور جواب دہی کا احساس دلائے۔ جاہلانہ رسموں اور ظلم اور بد اخلاقی اور بد کر داری سے منع کر کے پاکیزہ زندگی، عدل اور تقویٰ اور اخلاقِ فاضلہ کی طرف رہنمائی کرے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، الشُعَراء، آیات 21۰- تا 212 مع حواشی 13۰ تا 133، اور آیات221 تا 223 مع حواشی14۰تا141)۔
